پاکستانی سفارتخانے کے حکام کی بحری جہاز میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات

 
0
153

 روم میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے بحری جہاز میں بچ جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اٹلی کے ساحل پر ڈوبنے والے بحری جہاز میں سوار پاکستانیوں کے کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحری جہاز کے حادثے میں بچنے والے پاکستانی بہتر جسمانی حالت میں لگ رہے ہیں، زندہ بچنے والے پاکستانیوں کے مطابق جہاز پر 20 پاکستانی سوار تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانہ اطالوی حکام سے 4 لاپتہ پاکستانیوں کی تصدیق کے لیے قریبی رابطے میں ہے۔