اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین سراپا احتجاج

 
0
8

اسلام آباد (ٹی این ایس) یہ امر حیران کن ہے کہ اسلام آباد کے منتخب نمائندگان بھی سراپا احتجاج ہیں اور ڈاکٹر سید توقیر شاہ کے کزن شانی شاہ بھی پریشان ہیں، متاثرین سی ڈی اے کے فیزیکل سروے کی بجائے دفتری بابوئوں نے سپارکو کے کندھے پر رکھ کر سی سولہ کا ایوارڈ سنا دیا ، 2008کے گوگل امیجیز کو بنیاد بنا کر متاثرین کہ حق سے محروم کرنیوالی بیورو کریسی کسی کو سننے کو تیا ر نہیں۔

وفاقی دارلحکومت سے منتخب ایم این اے انجم عقیل کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کے معاملے پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیراعظم کو غلط بریف کیا ۔ متاثرین کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔فوکل پرسن برائے یوتھ ذیشان نقوی کا کہنا ہے کہ ایوارڈ کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،سی سولہ کا ایوارڈ سرکاری بابوئوں کی دفتری کارروائی ہے، سی سولہ ، ڈی تیرہ ، ایف تیرہ ، ایچ تیرہ کے متاثرین کے حقوق کے لیے آخری حد تک جائیں گے،یہ امر سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیراعظم کے ایڈوائزر ڈاکٹر سید توقیر شاہ کی موجودگی میں بھی چیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم کو غلط بریف کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں ؟؟۔