پنجاب ،کے پی انتخابات: سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت جاری

 
0
74

 پنجاب اور خیبر پختونخوا (کے پی)میں انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوگئی۔
گزشتہ روز کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا تھا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے علاوہ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس یحیی آفریدی نے بھی کیس سننے سے معذرت کرلی تھی اور اب پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
پانچ رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
گزشتہ روز دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ یہ کیس اب صرف اسی سوال پرچل رہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے؟ اگرانتخابات کے لیے حالات سازگار نہیں تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔
اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پارلیمان نے الیکشن ایکٹ میں واضح لکھا ہے کہ صدربھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 13 اپریل کو انتخابات لازمی کرانے کے 90 دن ختم ہوں گے۔