اسلام آباد(ٹی این ایس) نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

 
0
84

پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی، ذرائع

تفتیشی ٹیم نے فہرستیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیں، ذرائع

گزشتہ دو دن میں نو مئی کے واقعات میں ملوث مزید 35 افراد کو حراست میں لیا گیا، ذرائع

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے جزئیات طے کرلیں، ذرائع

چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش اور نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او سید خرم علی براہ راست کررہے ہیں، ذرائع

راولپنڈی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، ذرائع

نو مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 444 ملزمان کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، ذرائع

جی ایچ کیو حملے میں اب تک 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ذرائع

آرمی ایکٹ کے تحت نو مئی کے واقعات میں ملوث 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کیا گیا ہے، ذرائع