سی ڈی اے نے مری روڈ کے اطراف وا قع ہوٹلز اور موٹلز کی طرف سے روڈ کے رائٹ آف وے پر قائم کردہ تجا وزات،تعمیرات، بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں اور نان کنفرمنگ یوز کے سدباب کے لئے اتوار کے روز بھر پور آپریشن کیا

 
0
343

اسلام آباد یکم دسمبر (ٹی این ایس): ۔سی ڈی اے نے مری روڈ کے اطراف وا قع ہوٹلز اور موٹلز کی طرف سے روڈ کے رائٹ آف وے پر قائم کردہ تجا وزات،تعمیرات، بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں اور نان کنفرمنگ یوز کے سدباب کے لئے اتوار کے روز بھر پور آپریشن کیا جس کے دوران متعدد تعمیرات اور تجا وزات کو مسمار کرنے کے علا وہ الاٹمنٹ کے مقا صد کے بر عکس استعمال ہونے والی عمارات کو سربمہر بھی کر دیا گیا ہے۔

اس آپریشن میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظا میہ کے افسران، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا جبکہ غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کومسمار کرنے کے لئے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی بھاری مشینری بھی استعمال میں لائی گئی۔

اتوار کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران ایمبیسی لاج ہوٹل کی طرف سے مری روڈ کے رائٹ اٖ وے پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ 14کمرے، 4سیکورٹی پوسٹیں، چار بیرئیر اور ایک بڑا شیڈ، ٹیولپ ہوٹل کی انتظا میہ کی طرف سے رائٹ آف پر لگائے گئے تین بیرئیرز، دو گارڈ پوسٹیں اور ایک باڑ، بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کی انتظا میہ کی طرف سے رائٹ آف وے پر لگائے گئے چار بیر ئیرز، ایک کمرہ اور سرکاری ارا ضی پر قائم کی گئی باڑ، ہوٹل پاک پیلس کی انتظا میہ کی طرف تعمیر کردہ ایک عدد گارڈ روم اور دو بیرئیرز، ڈریم لینڈ ہوٹل انتظا میہ کی طرف سے رائٹ آف وے پر نصب کئے دو بیئرئیرز، باڑ اور پانی کا فوارہ، ریجنسی ہوٹل انتظا میہ کی طرف سے رائٹ آف وے پر نصب کئے گئے بیر ئیرز اور دو عدد چار دیوریاں، میجسٹک ہوٹل کی طرف سے رائٹ آف وے پر نصب کئے گئے دو بیرئیرز، ایمبیسڈر ہوٹل کی طرف سے تعمیر کردہ دو بیر ئیرز اور ایک گارڈ پوسٹ، فٹنس کلب کی انتظا میہ کی طرف سے نصب کئے گئے دو بیر ئیرز جبکہ رما دہ ہوٹل کی انتظامیہ کی طرف سے رائٹ آف وے پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ شیڈز، دو بیر ئیرز اور دو عدد کمرے مسمار کر دئیے۔ مزید برآں ان ہوٹلوں کے سیٹ بیکس میں قائم کی گئی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ با قی ماندہ تجاوزات اور خلاف ورزیوں کو مالکان کی طرف سے خود ختم کیا جا رہا ہے۔

اس آپریشن کے دوران نان کنفر منگ یوز کی بنیاد پر ہوٹل پاک پیلس اور رما دہ ہوٹل کی بیسمنٹ کو بھی سر بمہر کر دیا گیا۔
وا ضح رہے کہ مری روڈ کے اطراف واقع موٹلز اور ہوٹلز روڈ کے رائٹ آف وے کو خلاف ضا بطہ پارکنگ اور دیگر مقا صد کے لئے استعمال میں لا رہے تھے جس کے سدباب کے لئے ما ضی میں کو کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تاہم سی ڈی اے کی شہر میں جاری بھر پور انسدادتجا وزات مہم کے تحت ان ہوٹلز اور موٹلز کے مالکان کو انفرادی طور پر اور بذریعہ اخبارات نوٹسزز جا ری کئے گئے کہ وہ قائم کی گئی تجاوزات، تعمیرات، نان کنفرمنگ یوز اور دیگر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کو ازخود ختم کر دیں۔ ضا بطے کی تمام کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد اب سی ڈی اے نے بھر پور کاروائی کا ا ٓغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد تجا وزات، غیر قا نونی تعمیرات اور بلا اجا زت لگائی گئی تنصیبات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ نان کنفرمنگ یوز کی بنیاد پر عمارات کو شر بمہر بھی کیا گیا ہے۔تجاوزات، تعمیرات، نان کنفرمنگ یوز اور دیگر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کے خا تمے کے لئے شروع کیا جانے والا یہ آپریشن بلا خوف و خطر اور بلا امتیاز جاری رہے گا۔