افغانستان سےغیرملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

 
0
358

اسلام آباد 04 جون 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 44فیصد امریکی اوراتحادی افواج افغانستان سےنکل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سےغیرملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا۔ مکمل انخلا کیلئے 11 ستمبر کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت بہت نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سہ فریقی اجلاس میں افغان، چینی وزرائے خارجہ کیساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا افغان وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے دکھ ہوتا ہے۔

امریکی افواج جلد افغانستان کا بگرام ایئربیس افغان فورسز کے حوالے کر دے گا۔ بگرام ایئربیس امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال رہنے والا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1980 کی دہائی میں سابق سویت یونین نے تعمیر ہوا تھا۔

ینٹاگون کے مطابق افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک اتنا سامان افغانستان سے واپس بھجوایا جا چکا ہے جنتا کہ 300 “سی 17” فوجی طیاروں پر لادا جا سکتا ہے اور 6 فوجی تنصیبات افغان وزارت ِ دفاع کے حوالے کی جا چکی ہیں۔