سیری چیڑاں ڈھاکہ سے ملنے والی نعش کے واقع میں ملوث 02 ملزمان تھانہ بیڑ پولیس نے گرفتار کرلئے۔

 
0
152

ہری پور 04 جون 2021 (ٹی این ایس): کچھ ماہ قبل ڈالڑی بیڑ کے رہائشی محمد مسکین نے گمشدگی سے متعلق تھانہ بیڑ میں رپورٹ کی کہ میرا بیٹا دہیہ کنی کوٹ جنازہ پر گیا جو تاحال واپس نہ آیا۔ جس کی تلاش و پتہ براری جاری تھی کہ مورخہ 02.06.2021 کو سیری چیڑاں ڈھاکہ پتھروں کے نیچے سے ایک گلی سڑی نعش ملی۔ جس کی شناخت کپڑوں اور چپل سے ہوئی۔ جس پر مقتول کے والد کی مدعیت میں 02 ملزمان محمد صادق ولد غلام حسین اور محمد جاوید ولد بہادر خان ساکنان ڈالٹری کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے افسران پولیس کو مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ بیڑ راجہ بشیر نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر سجاد خان نی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران مقدمہ میں نامزد 02 ملزمان محمد صادق اور محمد جاوید کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ صاحب کی عدالت میں پیش کرکے 03 یوم حراست پولیس حاصل کی گئی۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔