کوئٹہ میں دشت کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکہ

 
0
335

پولیس اور ایف سی حکام اورڈی ایس ریلوے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے
کوئٹہ: مئی 10(ٹی این ایس) دشت کے قریب تیرہ میل پرریلوے ٹریک پردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کا دو فٹ حصہ اڑ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں دشت کے قریب تیرہ میل پرریلوے ٹریک پردھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ حصہ اڑ گیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے دیگرصوبوں کوجانے والی ٹرینیں روک دی گئیں ہیں، پولیس اورایف سی حکام اورڈی ایس ریلوے دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے اورواقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔