بحیثیت پاکستانی شرم آتی ہے کہ میرے ملک کے وزیراعظم کے پاس غیرملکی اقامہ ہے،شیخ رشید

 
0
13011

راولپنڈی اگست14(ٹی این ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈپرکہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا؟میں کہتاہوں کہ بحیثیت پاکستانی مجھے شرم آتی ہے کہ میرے ملک کے وزیراعظم کے پاس غیرملکی اقامہ ہے ،اوروہ بیرون ملک ملازم ہے ،لندن سے بلاکرضیاء الحق نے نوازشریف کووزیرخزانہ پنجاب بنایا،نوازشریف نے وزیراعظم جونیجو،اسحاق خان اوربے نظیربھٹوکوسازش کے ذریعے ہٹایا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روزلیاقت میں عوامی مسلم لیگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے آج جوعزت دی ہے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔تحریک انصاف کامشکورہوں کہ انہوں نے میراساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے چوربدمعاش نوازشریف کے آگے ہتھیارنہیں ڈالے ،نوازشریف نے جی ٹی روڈپرریلی نکالی ،فیس بک پرممتازقادری جنازے کون لیگ ریلی بنایاہواہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ایل این جی معاہدے کے کاغذمانگے جوانہوں نے نہیں دیئے ۔وزیراعظم کاامیدوارنامزدکرنے پرمیں عمران خان کامشکورہوں ،وزیراعظم انتخاب والے دن مجھ پرحملہ کیاگیا،مجھے اورعمران خان کوقتل کرنے کی سازش کی گئی تھی مجھے اسپیکرنے کہاکہ پچھلے دروازے سے نکلولیکن میں نے کہاکہ پچھلے دروازے سے نہیں جاؤں گا۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالاگیا۔اس سے بڑی ذلت نہیں کہ میرے ملک کاوزیراعظم پڑوسی ملک میں نوکری کرتاتھااورمنی لانڈرنگ کرتاتھا۔ میں این ایل جی کونہیں چھوڑوں گا،حدیبیبہ کیس نہیں کھل رہا،ہم سپرکورٹ چلے جائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے چینی سفیرکوکہاکہ سی پیک پرصرف18ارب لگے ہیں ڈان خان کمپنی پاکستان میں نہیں ہے،چین نے 200آدمیوں کوپھانسی دی ہے ،ایک ملین لوگوں کی تنزلی کی ہے ،گوادرمیں کوئی کام نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایوب خان کے خلاف نکلے سامنے سے گولی پڑتی تھی ،نوازشریف نے جونیجوکونکالامیں نے جونیجوکرہلایاتونوازشریف نے کہاکہ تم نے جونیجوکوجلسے کیلئے بلایا؟،نوازشریف نے اسحاق خان اوربے نظیربھٹوکے ساتھ کیاکیا۔ضیاء الحق نے لندن سے بلاکرنوازشریف کووزیرخزانہ پنجاب بنایا۔شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کے بیٹے 8سوکروڑڈالرکے مالک ہیں اورقائداعظم کابیٹاکراچی میں بھیک مانگ رہاہے آج لوگ وہ ٹی وی چینل دیکھتے ہیں جوعمران خان اورشیخ رشیدکودکھاتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ غریب لوگ گردے اورخون بیچ رہے ہیں ،اورنوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالاگیا؟۔عوام عمران خان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں کہ عوام کوانصاف اورروزگاردلائیں گے ۔میں نے آرمی چیف سے کہاکہ چوروں کوآئین اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پکڑناہے ۔جمہوریت کوچلنے دیناہے نوازشریف کی ضرورت ہے نظریہ ضرورت کی عدلیہ نوازشریف عدلیہ کے خلاف محاذکھولناچاہتے ہیں