راولپنڈی (ٹی این ایس) (مظہر شاہ )صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا تاریخی ٹیکسلا میوزیم کا دورہ، اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ،ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا تاریخی ٹیکسلا میوزیم کا دورہ، اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک،ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ،ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، دورے کے دوران صدر ورلڈ بینک نے میوزیم میں موجود تاریخی نوادرات اور قومی ورثے کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ تاریخی مقامات کی سکیورٹی اور سیاحوں کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے، قومی ورثے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جسے ہرممکن طریقے سے یقینی بنایا جارہا ہے۔















