راولپنڈی، مئی 09 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔ غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباوطالبات نے بدھ کے روز آرمی چیف سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلباسے گفتگومیں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق غیرسرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کی معاونت سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے کھیل کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔
آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔