کوئی ہو نہ میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں، مجھ سےبڑا نہ کوئی مسلم لیگی ہے نہ قربانی دینے والا: جاوید ہاشمی

 
0
315

لاہور، مئی 09 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے بانی رہنما اور معروف سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئی نواز شریف کے ساتھ رہے یا نہ رہے وہ انکے  ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ جاوید ہاشمی کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے ۔

ن لیگ 11 مئی کو ملتان میں جلسہ کرنے جا رہی ہے اور اس حوالے سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو جلسے میں شریک ہونے کی دعوت بھجوا دی ہے جبکہ اس جلسے کے دورا ن ممکنہ طورپر جاوید ہاشمی ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کریں گے ۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی ن لیگ سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے لیکن عمران خان کے ساتھ اختلافات کے باعث وہ پی ٹی آئی سے بھی الگ ہو گئے ، گزشتہ کچھ عرصہ قبل وہ شدید علیل بھی رہے تاہم اب وہ صحت مند ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں ہیں ۔

بڑے بڑے وفاداروں نے سابق وزیر اعظم کا ساتھ چھوڑ دیا ہے یہاں تک کہ  35 سال کی رفاقت نبھانے والے چوہدری نثاربھی اپنے قائد سے ناراض ہیں تا ہم ایسے میں مسلم لیگ ن کے باغی جاوید ہاشمی نے سابق وایر اعظ میاں محمد نواز شریف کے حق میں بڑا اعلان کر دیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھ سےبڑا نہ کوئی مسلم لیگی ہے نہ قربانی دینے والا،نوازشریف نےکہاہےکہ وہ میرےمقابلےمیں کوئی امیدوارکھڑا بھی نہیں کریں گے.انکا مزید کہنا تھا کہ 11 مئی کو نوازشریف کے جلسےکیلیےدعاگو ہوں.موجودہ حالات میں نواز شریف کیساتھ کوئی ہو نہ ہو میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔