پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چھ فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا

 
0
606

لاہور نومبر 12(ٹی این ایس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے چھ فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ۔شعیب ملک ملتان سلطانزکی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفاعی چمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈور اس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ لاہور قلندرز برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔