پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کاروائی کرکے 23 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا

 
0
341

کراچی نومبر 12(ٹی این ایس) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کاروائی کرکے 23 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نیکاروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے پر 23بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 4کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ان ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔