کراچی ،محمد علی جناح یونیورسٹی میں انتظامی تبدیلیاں

 
0
461

کراچی02جولائی(ٹی این ایس )محمد علی جناح یونیوورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی بنا پر یونیورسٹی کے رجسٹرار (اکیڈمکس) اور کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد کاشف خان کو ڈائیریکٹر ایڈمیشن مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر نذیر احمد شیخ کی بطور رجسٹرار (اکیڈمکس) تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔یونیورسٹی کے صدر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق تعلیم،داخلہ اور امتحانات کے شعبوں کے تمام افسران رجسٹرار اکیڈمکس کو رپورٹ کرینگے تاکہ تعلیمی اور داخلہ پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے علاوہ ازیں ایم اے جناح یونیورسٹی کے صدر نے مینجمنٹ سائینسز کے شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسرحسن جاوید کو سینٹر برائے ایگزیکٹیوز کے سیکھنے، ترقی و تنوع کا ڈائیریکٹر مقرر کیا ہے۔