پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیخلاف کیس میں آئندہ سماعت کیلئے قانونی حکمت عملی تیار کرلی

 
0
551

اسلام آباد نومبر 12(ٹی این ایس) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس میں آئندہ سماعت کیلئے قانونی حکمت عملی تیار کرلی۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایک افسر سے نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ کلبھوشن کیس کی آئندہ سماعت پر بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو معاملے پر درخواست بھارت نے ضرور دائر کی ہے مگر یہ مقدمہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگلی سماعت کے لیے اپنی قانونی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ چند دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستانی حکومت نے گزشتہ روز بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیش کش بھی کی اور اس ضمن میں دفتر خارجہ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھارتی ہائی کمیشن کو ارسال کردیا گیا ہے۔واضح رہے تھے کہ کبلھوشن کیس کی رواں برس 18 مئی کو ہونے والی سماعت پر آئی سی جے نے پھانسی کی سزا مؤخر کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا ٗ وزارتِ خارجہ نے آئی سی جے کو آگاہ کیا تھا کہ پھانسی روکنے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔