چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے اسلام آباد کی عوام کو تمام سہولیات یعقنی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دھانی کرادی

 
0
197

اسلام آباد 22 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے اسلام آباد کی عوام کو تمام سہولیات یعقنی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دھانی کرا دی چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا اجلاس میں تمام ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام بھی سی ڈی اے کی کارکردگی کی معترف ہو سکے انہوں نے کہا کہ اگر کسی ڈائریکٹوریٹ کو اداراتی مسائل کا سامنا ہے تو اس حوالے سے آگاہ کرے ان مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر کسی ڈائریکٹوریٹ کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے تو وہ بھی آگاہ کرے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف سینیٹیشن،سٹریٹ لائٹس،انوائرنمنٹ،واٹر سپلائی،روڈ مینٹیننس،ایس ٹی پی،سٹی سیوریج،اور ایم پی او نے چیئرمین سی ڈی اے کو الگ الگ بریفنگ دی چیئرمین سی ڈی اے نے تمام ڈائریکٹوریٹس کے حکام سے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی