پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس گریڈ 21 کے آفیسر افتخار علی شلوانی نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا

 
0
214

اسلام آباد 22 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس گریڈ 21 کے آفیسر افتخار علی شلوانی نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، وہ اس سے قبل بطور ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کراچی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس گریڈ 21 کے آفیسر افتخار علی شلوانی کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے منگل کو اپنے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔ وہ اس قبل سندھ میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔