ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان

 
0
319

19مئی سے بکنگ کا آغاز ، 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا , نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3گڈیاں، 50اور 100روپے کی ایک ایک گڈی ہے‘اسٹیٹ بینک
اسلام آباد مئی 13 (ٹی این ایس): اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کیا جائے گا۔ 19مئی سے ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کا آغازکردیا جائے گا۔ صارفین کو8877 پراپنا شناختی کارڈ نمبر، اسپیس اورمنتخب برانچ کا آئی ڈی نمبربھیجنا ہوگا۔ ای برانچزکے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں۔
ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی 3گڈیاں، 50اور 100روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔