ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی محمد حفیظ کو خراج تحسین

 
0
211

اسلام آباد 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): کرکٹ کے پروفیسر نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا تو ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بالر ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو بہترین کریئر پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اس کھیل کو درست طریقے سے کھیلا۔ آپ نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے محمد حفیظ کے نام ہیپی ریٹائرمنٹ پروفیسر کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار کریئر مکمل ہو گیا۔ حفیظ بھائی سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

کامران اکمل نے محمد حفیظ کو استاد کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ ایک شاندار کھلاڑی اور ٹیم میٹ تھے۔ پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے پر آپ شکریہ کے مستحق ہیں۔

فخر زمان نے محمد حفیظ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک بے غرض اور مخلص انسان ہیں۔ آپ سے بہت کچھ سیکھا۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا محمد حفیظ آپ نے ایک شاندار کریئر دیکھا جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

فاسٹ بالر محمد عرفان، نسیم شاہ اور ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی پروفیسر کو ریٹائرمنٹ پر شاندار کریئر کی مبارکباد دی اور کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔