وفاقی اور پنجاب کابینہ مشرف کے وزیروں سے شروع ہوکرمشرف کے وزیروں پرختم ہوتی ہیں: مولابخش چانڈیو

 
0
323

لاہور،اگست 28(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی  اورپنجاب کابینہ مشرف کے وزیروں سے شروع ہوکرمشرف کے وزیروں پرختم ہوتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ک انھوں نے  کہا کہ نام نہادتبدیلی سرکارجس کی لاٹھی اس کی بھینس کا عملی نمونہ ہے، ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالے لاقانونیت ،عدم برداشت کوہوادے رہے ہیں،وزیراعظم سینیٹ میں توآئے مگران میں اپوزیشن کی بات سننے کی ہمت نہیں،ڈی پی اوپاکپتن کوخاورمانیکاکی فرمائش پرہٹاناقانون کی حکمرانی کی نفی ہے، ان کو عہدے سے ہٹانانام نہادتبدیلی کے منہ پرطمانچہ ہے، پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کے دعویدارنے پہلے جھٹکے میں ہی تمام رکارڈ توڑدیے،باعزت شہری کواسلحے کے زورپرزدوکوب کرنےکی بھی قیمت مقررکردی،خان صاحب کے حامی پہلے10دن میں ہی دفاع کرکے تھک گئے ہیں۔