عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے بچت کے نعرے کو ٹوپی ڈرامہ ہیں، ہیلی کاپٹرکورکشے کی طرح استعمال کرنےوالے بچت کی بات کرکے کسے بیوقوف بنارہے ہیں: مریم اورنگزیب

 
0
376

اسلام آباد،اگست 28(ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے بچت کے نعرے کو ٹوپی ڈرامہ قرار دے دیا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب گاڑیاں بیچنے کاڈھونگ کرتے ہیں،بنی گالا سے پی ایم ہاؤس ہیلی کاپٹرپرجاتے ہیں،ہیلی کاپٹرکورکشے کی طرح استعمال کرنےوالے بچت کی بات کرکے کسے بیوقوف بنارہے ہیں،جعلی سادگی مہم سے جعلی وزیراعظم عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچت کانعرہ اصل میں ٹوپی ڈراما ہے،سستی شہرت اوربچت کے نام پرشوبازی کی جارہی ہے،ذاتی شہرت اورشوبازی سے ملک نہیں چلائے جاتے،جب تک شوبازی کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک ملک میں سادگی مہم کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔