راولپنڈی(ٹی این ایس) تاوان کے لیے اغواء 03سا لہ بچے کی بازیابی اوراغواء کار کی گرفتاری کے حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس

 
0
82

تاوان کے لیے اغواء 03سا لہ بچے کی بازیابی اوراغواء کار کی گرفتاری کے حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس، ایس ایچ او دھمیال حسنین شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کارروائی، تاوان کے لئے اغواء 3 سالہ بچہ بازیاب، اغواء کار گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نے بچے کو گرجا روڈ سے اغوا کیا تھا، ملزمان نے بچے کے والدین سے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا، دھمیال پولیس نے مغوی بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیااور تفتیش کا آغاز کیا،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم فیاض کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا، واقعہ میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ تاوان کے لئے اغواء بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے، سنگین واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، معصوم بچے کو تاوان کے لئے اغواء کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔