تھانہ روات SHO ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم منشیات فروش گرفتار کرلیا

 
0
2531

راولپنڈی اکتوبر 17 (ٹی این ایس): تھانہ روات SHO ملک کاشف نے ہمراہ ٹیم منشیات فروش گرفتار کرلیا پولیس ٹیم نے منشیات فروش سمیت غیر قانونی رہائش پذیر 3 ملزمان گرفتار کر لئے سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں ملزم شوکت سے 1380 گرام چرس برآمد اہل علاقہ کا ایس ایچ او سمیت پولیس اعلی افسران کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ھدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او ملک کاشف اقبال نے ایس پی صدر کی زیر نگرانی علاقے میں جرائم پیشہ افراد سمیت غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی پولیس ٹیم رخسار تعلیم ٹی اے ایس آئی نے ہمراہ

بلال حیدر ۔تنویر ۔عامر ۔نبیل ظفر بگا شیخاں گاؤں میں سرچنگ کر رھے تھے کہ زیر تعمیر مکان سے ایک شخص بھاگا جس کو پولیس نے قابو کر کے پڑتال کی تو ملزم کا نام شوکت سکنہ بگا شیخاں معلوم ہوا جس کے قبضے سے 1380 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ پولیس کی دیگر ٹیم کو مانکیالہ میں دوران سرچنگ انجم وسیم نے بتایا کہ محمد وحید سے مکان کرایہ پر لے رکھا ھے رحیم یار خان کے شہری نذر ولی نے پولیس کو بتایا منکیالہ میں مکان یاسر سے کرایہ پر لے رکھا ھے پولیس نے ملزمان کے خلاف 9 سی سمیت کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے علاقہ میں روات پولیس کی کاروائیوں کو سراہا جا رھا ھے