سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

 
0
256

اسلام آباد اکتوبر 16 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کے نیلام عام کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ نیلامی مورخہ22 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جناح کنونشن سینٹر میں کی جائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے نیلام عام کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبر فنانس کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ،ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ڈائریکٹر جنرل لاء، ڈپٹی فنانشل ایڈوائزرII-،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹر اربن پلاننگ، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ II-،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹI-(ویسٹ) اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ونگ شامل ہیں۔ تین روزہ نیلام عام میں 22 اکتوبر کو اسلام آباد کے سیکڑG-10،F-10،F-11اور سیکٹرD-12 کے مختلف سائز کے رہائشی پلاٹ نیلام کئے جائیں گے جبکہ مورخہ 23 اور 24 اکتوبر کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں واقع کمرشل پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔ کمرشل پلاٹوں میں مرکز G-9،مرکز G-10، مرکزG-11، مرکزD-12، مرکزF-10،مرکزI-11، مرکز I-8 کے پلاٹوں کے علاوہ بلیو ایریا F-7،بلیو ایریاG-9،بلیو ایریاءG-8 کے پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔ نیلام کئے جانے والے دیگر کمرشل پلاٹوں میں ڈپلومیٹک انکلیو میں اپارٹمنٹس کے پلاٹ، مرکز F-10 میں لگژری اپارٹمنٹس، مرکز G-9 میں میرج ہال،مرکزI-8 اور گارڈن ایونیو مری روڈ کے ہوٹل پلاٹ، G-11 مرکز میں ہسپتال کے لیے پلاٹ سمیت آئی جے پی روڈ I-9/4 کے کمرشل پلاٹ اور پیٹرول پمپ کے پلاٹس شامل ہیں۔ اسی طرح سیکٹر I-11/2 کے ٹمبر پلاٹ، انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ کے انڈسٹریل پلاٹ، I-10/3کے انڈسٹریل پلاٹ اور پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹ بھی نیلام کئے جائیں گے۔ نیلام عام میں G-9/1 اورG-9/2 کے کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے علاوہ سیکٹر G-10/3،سیکٹر G-11/3، سیکٹر G-11/4، سیکٹرD-12، سیکٹر I-11/1اور I-11/2،سیکٹرI-14/3،I-14/4اور I-16/2 اور
مارگلہ ٹاؤن میں واقع کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹ بھی نیلام کئے جائیں گے۔ نیلامی سے متعلق قواعد و ضوابط اور دیگر تفصیلات پر مشتمل بروشر سی ڈی اے کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سی ڈی اے نے نیلامی کے دنوں میں نیلام عام میں حصہ لینے والوں کی سہولت کے لیے جناح کنونشن سینٹر میں بینکوں کے خصوصی کاؤنٹر بنانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ نیلامی صبح 10 بجے شروع کی جائے گی۔