آئی جی پنجاب نے 6پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

 
0
1072

لاہور اکتوبر 16 (ٹی این ایس): انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 06پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ثاقب سلطان المحمود کو اے آئی جی انکوائریز، سی پی او پنجاب،تقرری کے منتظر عبادت نثار کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی ساتھ ونگII-ایس پی یو لاہور میجر ریٹائرڈ میاں محمد عبدالمالک کو ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی سنٹرل I-ونگ -2ایس پی یو لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی، ساتھ ونگ-3ایس پی یو لاہور میجر ریٹائرڈ داد اسلم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ساتھ ونگII-ایس پی یو، لاہور ،تقرری کے منتظراے ایس پی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان جبکہ ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان،ڈی ایس پی ضیا الحق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔