مظفرگڑھ کھمبوں کی تنصیب کے دوران 11 واپڈا اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا

 
0
668

مظفرگڑھ ستمبر 2(ٹی این ایس)مظفرگڑھ میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے دوران 11 واپڈا اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا، کرنٹ لگنے سے بےہوش ہونے والے 6 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تحصیل علی پور میں خیرپور چوک پر بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے دوران واپڈا کے 11 اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر واپڈا اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی اور بے ہوز ہونے والے 6 اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو اسپتال علی پور منتقل کیا۔ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال منتقل ہونے والے تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق واپڈا ملازمین کی جانب سے خیرپور چوک پر نیا کھمبا لگایا جا رہا تھاکہ کام کے دوران کھمبا بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث کرنٹ لگا۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بجلی بند نہیں کی گئی تھی ۔