سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی ٗ موسمیاتی تبدیلی ٗ داخلہ ٗ قائد واضوابط و استحقاقات اور ترقی و اصلاحات کے اجلاس (کل ) ہونگے 

 
0
533

اسلام آباد ستمبر 2(ٹی این ایس) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی ٗ موسمیاتی تبدیلی ٗ داخلہ ٗ قائد واضوابط و استحقاقات اور ترقی و اصلاحات کے الگ الگ اجلاس (کل )پیر کو ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کی انٹرنل میٹنگ (کل ) پیر کو ساڑھے بارے بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر سینیٹر میر کبیر احمد کریں گے۔ اسی طرح سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس (کل ) پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمن کریں گی۔ اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کمیٹی کو پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔دوسری جانب سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس (کل ) پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر  رحمن ملک کریں گے۔ اجلاس میں عام انتخابات 2018ء میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر غور کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی بل 2018ء، پرائیویٹ لون بل 2017ء اور ضلع بہاولنگر کے علاقہ فورٹ عباس میں تین کمسن لڑکیوں کی ہلاکتوں اور سی ڈے اے کے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔پیر کو ہی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کا اجلاس گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اعظم خان موسیٰ خیل کریں گے۔ اجلاس میں ایف سی کے اہلکار کی جانب سے سردار عثمان خان کاکڑ کے ساتھ قلعہ سیف اللہ میں 9 جولائی کو غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کے حوالے سے ایوان میں اٹھائے گئے استحقاق کے حوالے سے سوال پر غور کیا جائے گا جبکہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و اصلاحات کا اجلاس (کل ) پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر آغاز شہباز درانی کریں گے۔ اجلاس میں وزارت پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے حکام کمیٹی کو سی پیک منصوبہ، ویژن 2025، جے سی سی کی ساتویں رپورٹ سمیت سی پیک منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔