پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کرنےمیں کلیدی کردار ہے، آئی ایس پی آر

 
0
900

راولپنڈی ستمبر 2(ٹی این ایس)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔سوشل میڈیامائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور ساری دنیاکو آگاہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ اداکیا۔پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اُجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔

دو روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے’ یوم دفاع پاکستان‘ 6ستمبر کےموقع پرریلیز ہونے والے نئے ملی نغمے’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا پروموو جاری کیا تھا۔پروموو میں ملک کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے والوں کی خدمات کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ملی نغمے کا پروموو ویڈیو ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔ویڈیو میں ملک کی تمام فورسز کی ایک مشترکہ فوٹیج دکھائی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وطن کے رکھوالے ملک و قوم کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کرتے ہوئے نہیں ہچکچاتے۔یاد رہے کہ اس ہفتے کے آغاز پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ یوم دفاع اوریوم شہدا پر ملک کیلئے جان نچھاور کرنے والے تمام شہیدوں کو یاد کیا جائے گا اور انھیں بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔