راولپنڈی(ٹی این ایس) شہریوں کی سہولت اور سروس

 
0
100

شہریوں کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے سی پی او سید خالد ہمدانی کا اپنی نوعیت کا پہلا اقدام،ٹیکسٹ ٹو سی پی اوText to CPO،شہری پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کے لئے سی پی او راولپنڈی کے ذیل نمبر 03004911720 پر براہ راست میسج کریں،گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے کل 1560 شکایات موصول ہوئیں، شہریوں کی99%سے زائد شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایاگیا،اس حوالے سے 103 مقدمات درج ہوئے جبکہ 14شکایات پر کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،شہری اختیارات سے تجاوز،بدعنوانی/رشوت ستانی،پولیس کی جانب سے تشدد،ناروا سلوک، ناقص تفتیش، ایف آئی آر میں تاخیریا پولیس سے متعلق دیگر کسی بھی شکایت کے سلسلہ میں میسج واٹس ایپ/ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، آپ کی شکایت پر میرٹ پر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے لیے بہترین سروس ڈیلیوری کویقینی بنایا جارہاہے۔