راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ مندرہ سید زکاء گیلانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی موثر تفتیش و کارروائی، 6 ماہ قبل رینٹ اے کار ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس، اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ پولیس نے موثر تفتیش و کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہ قبل رینٹ اے کار ڈرائیور کا اندھا قتل ٹریس کر کے، اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری نے ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سے مقتول کی گاڑی بک کی تھی، اشتہاری اور ساتھیوں نے مندرہ کے قریب ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے گاڑی خراب ہونے پر تلخ کلامی کی اور فائرنگ کر کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا، نامعلوم نعش ملنے پر پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کوٹریس کرنا پولیس کے لیے چیلنج تھا، مندرہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔













