اسلام آباد ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل بزنس کے شعبے کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی اور انٹرپرنیور آرگنائزیشن کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے

 
0
165

اسلام آباد 09 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل بزنس کے شعبے کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی اور انٹرپرنیور آرگنائزیشن کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں انٹرپنیور آرگنائزیشن کے عہدیداروں اراکین معروف بزنس مینوں اور آئی ٹی اسپیشلسٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے چیئرمین عامر ہاشمی نے کہا کہ حکومت پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لئے ہنگامی اور انقلابی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے پاکستان بھر میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز بنانے کا کام جاری ہے ۔ عامر ہاشمی نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا پاکستان کی نوجوان نسل کو آئی ٹی کے انقلاب سے روشناس کروانے کے لیے انٹرپرنیور آرگنائزیشن کے ساتھ آج معاہدہ کیا گیا ہے ۔کیونکہ انٹرپنیور آرگنائزیشن سنجیدہ اور پروگریسو بزنس مینوں کا انٹرنیشنل پلیٹ فارم ہے ۔جس کی پاکستان میں قیادت ایک انتہائی باصلاحیت نوجوان ہا بیل خان کر رہے ہیں مجھے امید ہے کہ ہمارا انٹرپرینور آرگنائزیشن کے ساتھ وینچر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل بزنس کے شعبے میں انقلاب برپا کردے گا عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور انٹرپرینیور آرگنائزیشن کی مشترکہ جدوجہد کے ایک نئے آغاز کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان کو نالج اکانومی بنانے جا رہے ہیں۔ انٹرپرینیور آرگنائزیشن جیسے ترقی یافتہ ادارے اگر حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں تو پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی پاکستان میں ٹیکنالوجی سے چلنے والے صنعتی انقلاب کے لیے تعاون فراہم کرے گی ۔ ٹیکنالوجی زون پاکستان کی اعلیٰ ٹیک برآمدات بڑھانے میں مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی زون ٹیکنالوجی کی منتقلی اور نئی معاشی قدر کو فروغ دیں گے، صنعتی گروپوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر انٹرپرینیور آرگنائزیشن پاکستان چیپٹر کے صدر حبیل احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے ساتھ نوجوانوں کی تکنیکی معاونت کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت دونوں ادارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرپرینیور آرگنائزیشن حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔کیونکہ پاکستان کا مستقبل ٹیکنالوجی میں ہے ۔بھارت ٹیکنالوجی کے شعبے میں نہ صرف اربوں ڈالر کما رہا ہے ۔بلکہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل کی مہارت وجہ سے بھارت پاکستان اور دیگر کئی ممالک کے خلاف ہائبرڈ وار بھی شروع کیے ہوئے ہے ۔پاکستانی نوجوان بھی ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل بزنس میں مہارت حاصل کرکے پوری دنیا میں نہ صرف نام کما سکتے ہیں کہ پاکستان کے لیے اربوں ڈالر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے