راولپنڈی تحصیل آفس میں گزشتہ روز ملک جاوید اقبال تحصیلدار راولپنڈی کے ساتھ چند غنڈو نے جو غنڈہ کی تھی اس بارے میں ایک احتجاجی تقریب ہوئی

 
0
371

اسلام آباد 09 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی تحصیل آفس میں گزشتہ روز ملک جاوید اقبال تحصیلدار راولپنڈی کے ساتھ چند غنڈو نے جو غنڈہ کی تھی اس بارے میں ایک احتجاجی تقریب ہوئی اس تقریب میں ضلع بھر سے پٹواری صاحبان اور گرداور صاحبان کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے جس سے تمام پٹواری اور گرداور صاحبان یہ کہنا تھا کے ہم نے قلم چھوڑ ہڑتال اس لیے کی ہے کے آج ہمارے تحصیلدار صاحب سے زیادتی ہوئی ہے اور کل کو اسسٹنٹ کمشنر صاحب کے ساتھ اور پھر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ زیادتی ہو گی تو ہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکرٹری پنجاب جناب ڈاکٹر کامران علی سے مطالبہ کرتے ہیں کے تحصیدار صاحب راولپنڈی جناب ملک جاوید اقبال صاحب کے ساتھ جن غنڈوں نے زیادتی کی ہے ان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر دی جائے تا کے آئیندہ کوئی غنڈہ پارٹی سرکاری اہلکار پر ایسی غنڈہ گردی نہ کر سکے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیلدار جناب ملک جاوید اقبال نے کہا کے میں نے شروع سے ایماندرانہ نوکری کی ہے اور اس پر میں قائیم ہوں میرے لیئے سب برابر ہیں امیر ہو یا غریب میں منصفانہ کام کرونگا یہ نہی کے میں بدمعاش اور غنڈے کی پہلے سنوں اور غریب سے زیادتی کروں ایسا میں بالکل نہی کروں گا