مسلم لیگ ق کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی سر پرائز دیگی، چوہدری اظہر

 
0
135

اسلام آباد 09 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ق کے کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدوار چوہدری اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھی سر پرائز دیگی، اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔گزشتہ روز راولپنڈی میں وارڈ نمبر 2 میں کارنر میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اظہر نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی،بیروزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کے باعث پریشان ہے، جس کے باعث سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹریکٹر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کریں تاکہ آپ کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔چوہدری اظہر نے مزید کہا کہ وہ برسر اقتدار آ کر عوام کے بنیادی مسائل حل کریگی۔ اس موقع پر دیگر عہدیداروں اور اہل علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی۔