کشمیریوں کی تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے:آیت اللہ خا منہ ای

 
0
469

تہران،اپریل 16 (ٹی این ایس): سپریم لیڈر آیت اللہ خا منہ ای نے کہا ہے کہ امید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنیوالوں کوپیچھے دھکیل دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خا منہ ای کامقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہناتھا کہ مستقبل قریب میں دشمن کونیچادکھادیں گے، تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔