امریکی صدرنے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی

 
0
336

واشنگٹن مئی 5(ٹی این ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی تاریخ طے کر لی ہے۔انھوں نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس تاریخ اور جگہ آ گئی ہے اور ہم جلد اس کا اعلان کریں گے، انہیں اس ملاقات سے اچھی امیدیں ہیں۔