پاک افغان بارڈر سرحد کے کئی مقامات پر افغان وپاکستانی فورسز کر درمیان جھڑپیں  شروع

 
0
863

 فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے پہنچ گئے، قبائل بھی پاک فوج کے مورچوں تک پہنچ گئے

پشاور، اپریل 16 (ٹی این ایس): تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈرپر  لکہ تیگہ شورکو خوسہ ڈنڈہ سمیت لوئر کرم کے زیادہ تر  علاقوں میں افغان اور پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔

پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے باڈر پہنچ گئے اس کے ساتھ ولی چینہ اور مالی خیل گاوں سمیت لوئر کرم  کے طوری اور بنگش قبائل بھی پاک فوج کے مورچوں تک پہنچ گئے۔

قبائل نے یہ عہد کیا کہ وہ اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑیں گے اور اس مٹی کے خفاظت کیلئے جان و مال سب قربان کر دیئنگے۔