جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور احد چیمہ کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست  

 
0
457

لاہور، اپریل 16 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پر  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور احد چیمہ کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست  پولیس حکام کے ارسال کر دی گئی ہے۔

درخواست سول سوسائٹی کے سربراہ عبداللہ ملک کی جانب دے جمع کروائی گئی ۔درخواست سی سی پی او لاہور۔ ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون اور آئی جی پنجاب کو بھجوائی گئی ہے

درخوست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت کر رہی ہے،حکمرانوں کی جانب سے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔