اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیاء کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت چوہدری اقبال یوسف واہلہ کی جانب سے عشائیہ اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

 
0
2

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیاء کے اعزاز میں معروف سماجی شخصیت چوہدری اقبال یوسف واہلہ کی جانب سے عشائیہ اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا اکبر ضیاء،چیئرمین فاؤنڈر گروپ طارق صدیق معروف کاروباری شخصیت اور سی ای او مدینہ کیش اینڈ کیری حافظ نور الحق، ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے صدر محمد نواز لالی، معروف سماجی شخصیت ارشد داؤد ،اشفاق چٹھہ،اعجاز عباسی،خالد جاوید،وسیم چوہدری،اور شوکت مسعود سمیت صنعت کاروں، تاجروں، آئی سی سی آئی کے عہدیداران، فاؤنڈر گروپ کے اراکین اور کاروباری و تجارتی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیاء کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی محمد زکریا اکبر ضیاء نے چوہدری اقبال یوسف واہلہ اور تقریب میں شریک کاروباری و تجارتی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل، کاروبار کے فروغ اور اسلام آباد کی معاشی ترقی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے مسائل کا حل اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی چیمبر کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تاجروں اور صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چیمبر کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔۔تقریب کے میزبان چوہدری اقبال یوسف واہلہ نے اپنے خطاب میں نو منتخب صدر محمد زکریا اکبر ضیاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد زکریا اکبر ضیاء ایک متحرک اور باصلاحیت کاروباری شخصیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی کاروباری اور تجارتی برادری کو متحد ہو کر شہر اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ چوہدری اقبال یوسف واہلہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نو منتخب صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔