مزدور یونین کے نوجوان ہمارے مستقبل کے معمارہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
105

کری شہر موہریاں سے ملازمین کی کثیر تعداد سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 17 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کے زیر اہتمام سی ڈی اے ملازمین کی شمولیتی تقریب کری شہر موہریاں میں منعقد ہوئی جس میں راجہ نصیر،حاجی نواز،حاجی نذیر،حاجی قدیر،حاجی حنیف،حاجی امانت،حوالدارمکھن،حاجی ریاست،حاجی فراست کی کاوشوں سے چوہدری نذیر،چوہدری زمرد،چوہدری ظہور،چوہدری مسعود،چوہدری عبدالرحمان،چوہدری شعبان،چوہدری مبشر،چوہدری فیصل،چوہدری آفتاب،چوہدری ضمیر،چوہدری زبیر،نذاکت کیانی،ارشدکیانی،چوہدری عاصم،چوہدری تنویر،چوہدری آصف،چوہدری عمران،حاجی ارشد،چوہدری اسحاق،چوہدری خنویر،چوہدری صنور،چوہدری گوہر رحمان اور چوہدری رسالت نے اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین کو خوش آمدیا کہا اور ان ملازمین کی شمولیت میں اہم کرداراداکرنے والے تمام دوستوں کا شکریہ اداکیا،انھوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل جو مزدور یونین میں اپنااہم کرداراداکر رہی ہے ہمارے مستقبل کے معمارہیں اور میری درینہ خواہش تھی کہ ہماری تنظیم میں ایسے پڑھے لکھے اور باشعور نوجوان شامل ہوجو سی ڈی اے کے ادارے اور ملازمین کے بہتر مستقبل کے لیے اپناکرداراداکریں،سی ڈی اے مزدور یونین آئندہ ریفرنڈم میں ملازمین کے لیے ایسی پالیسیاں لانا چارہی ہے جس کی وجہ سے عام محنت کش اپنے جائز حقوق حاصل کر سکے،ریٹائرمنٹ سے قبل ہر ملازم کا ایک بچہ یا بچی اسکی تعلیمی قابلیت کے مطابق بھرتی کیا جائے گا اور سی ڈی اے مزدور یونین کے انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے تحت دس سال ریگولر سروس مکمل کرنے والے ملازم کو پلاٹ الاٹ کروایا جائے گا،آج جس طرح سی ڈی اے کے محنت کش روزانہ کی بنیاد پر مزدور یونین میں شامل ہو رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت سی ڈی اے مزدوریونین کا ہے۔