SP پٹروولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر ورائچ کی خصوصی ہدایات پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ مختلف سکولز و کالجز میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا

 
0
318

راولپنڈی 17 جون 2021 (ٹی این ایس): SP پٹروولنگ راولپنڈی ریجن گلفام ناصر ورائچ کی خصوصی ہدایات پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ذیشان عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں ماہ مختلف سکولز و کالجز میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا اور طلباء کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا اور ون ویلنگ ،اوور سپیڈنگ نہ کرنے کا درس دیااسکے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈوں پر ڈرائیورز کو دوران ڈرائیونگ ہائی بیم لائٹس کے نقصانات سے آگاہ کیا اور سیٹ بیلٹ کے استعمال پر زور دیا اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ترک کرنے کا کہا۔اسکے علاوہ ملک میں جاری کرونا وبا کی تیسری لہر سے بچاؤ کےلئے ویکسینیشن کروانے پر زور دیا اور بڑی تعداد میں آگاہی ماسک تقسیم کئے
مزید موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ٹول پلازوں ، بینکس، یونین کونسلز میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور عوام الناس کو آگاہ کیا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124ڈائل کر کے کسی بھی وقت پٹرولنگ پولیس کو اپنی حفاظت اور مدد کے لئے بلا سکتے ہیں