تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کارروائی،رابری،ڈکیتی، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث غنی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
492

راولپنڈی 09 اگست 2020 (ٹی این ایس): تھانہ نصیر آباد پولیس کی اہم کارروائی،رابری،ڈکیتی، راہزنی اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث غنی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں غنی الرحمان، عصمت الله اور رحیم الله شامل، گرفتارملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم01لاکھ روپے ،11چوری شدہ موٹرسائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کا راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف، ایس ایچ او گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار سی پی او محمد احسن یونس کی ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش