راولپنڈی 09 اگست 2020 (ٹی این ایس): جہلم تھانہ دینه کی حدود میں تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر پولیس کا الٹا پردیسی ٹرک ڈرائیور پر مقدمہ درج (زرائع )غریب پردیسی ٹرک ڈرائیور کا RPO راولپنڈی سمیت آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ دینہ پولیس نے انصاف کرنے کی بجاۓ کار مالک کے سفارشیوں کو خوش کر دیا DPO جہلم بھی انصاف فراہم نہ کر سکے (زرائع ) پردیسی ٹرک ڈرائیور کی منت سماجت کار مالک نے نئی کار لینے کا مطالبہ کر دیا زرائع کے مطابق تھانہ دینه کی حدود روھتاس روڈ پر تیز رفتار کار کے ڈرائیور سے موڑ کاٹتے ہوئے کار نہ سنبھالی گئی جس نے سامنے سے آتےہوئے ٹرک کو ٹکر مار دی گاڑی کا نقصان دیکھ کر کار ڈرائیور نے الٹا ٹرک ڈرائیور پر شور مچاتے ہوئے اپنے اثرو رسوخ کی دھونس جما دی انصاف کیلئے معاملہ تھانہ دینه پوھنچایا گیا زرائع نے مزید بتایا کہ تھانے میں ٹرک ڈرائیور نے انصاف کیلئے منت سماجت کی مگر کار مالک نے نئی کار لینے کی خواہش کر ڈالی پولیس نے بااثر کار مالک کا ساتھ دیتے ہوئے الٹا ٹرک ڈرائیور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی تھانے بند کر دی ٹرک ڈرائیور کا آئی جی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ













