راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ آراے بازار سجاد خان کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس)  ایس ایچ او تھانہ آراے بازار سجاد خان کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، سٹریٹ کرائم اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، 6 مسروقہ موبائل فون، طلائی انگھوٹی، 2 ایل ای ڈیز،نقدی 16 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کوگرفتارکرلیا،زیر حراست گینگ سے 6 مسروقہ موبائل فون، طلائی انگھوٹی، 2 ایل ای ڈیز،نقدی 16 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہارسردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کوقیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔