ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ضلع پولیس کے مشترکہ سپیشل سکواڈ برائے انسداد ون ویلنگ کی رمضان المبارک اور بلخصوص سحری کے بعد خونی کھیل ون ویلنگ کے خلاف بڑی کاروائی

 
0
479

راولپنڈی مئی 09 (ٹی این ایس): ون ویلرز کے خلاف پولیس سٹیشنز نیوٹاءون اور وارث خان میں کل13ایف آئی آر درج کر واتے ہوئے 13 ون ویلرز کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کرد یا ہے سیکشن 99 اور تعزیزات پاکستان کی سیکشن 279کے تحت مقدمات کا اندراج کروا کر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ ون ویلنگ کے لئے تیار کئے گئے 148موٹر سائیکل بھی پکڑ کر ضلع راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کر دیئے ہیں ون ویلنگ کے خلاف مزید سخت قانونی کاروائیاں جاری ہیں والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے بچوں کو سحری کے بعد گھر سے موٹر سائیکل لے کر نہ نکلنے دیں ورنہ ون ویلنگ کے مرتکب بچوں کے والدین کو اپنے بچوں سے جیل میں آ کر ملنا پڑے گا اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران بلخصوص سحری کے بعد مری روڈ ، فلائی اوورز، پشاور روڈ ، مال روڈ ، ایئر پورٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ون ویلنگ کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کا مشترکہ خصوصی سکواڈ مختلف مقامات پر تعینات ہے جو ون ویلنگ کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لا رہا ہے انہوں نے بتایاکہ ون ویلنگ قانوناََ جرم ہے اور قیمتی زندگی کے ساتھ خطرناک کھیل بھی اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنا فرض ادا کریں اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک فعل سے خود بھی منع کریں اور سمجھائیں تا کہ ان کی قیمتی جانوں کو لاپرواہی کی وجہ سے روڈ حادثات کا شکار ہونے سے بچا یا جا سکے جو عمر بھر کی معذوری اور موت کا سبب ہیں انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گاجو والدین کے لیئے بھی باعثِ پریشانی وتکلیف دہ ہو گا ۔