روات سہالہ گردو نواح رورل اسلام آباد خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی عروج پر، آٹا، دالیں سبزی فروٹ گوشت کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی

 
0
737

اسلام آباد مئی 09 (ٹی این ایس): اسلام أباد انتظامیہ کے احکامات نظر انداز ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت کرنے پر انکارعوامی حلقوں کے اسرار پر منافع خوردکانداروں نے لڑأٸی جھگڑے معمول بنالیے۔ ماہ رمضان المبارک میں بھی مہنگائی میں پسی عوام کو ریليف نہ مل سکا روات بازار جی ٹی روڈ پر سپر سٹورز پر سستی اشیإ فراہمی کے علحیدہ کاوٸنٹر بنے نہ ہی ریٹ لسٹ أویزاں کی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے چیف کمشنراسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام أباد کے دیہی علاقوں مین بازار روات، سہالہ اور گردنواح میں مصنوعی مہنگائی کاطوفان ناجائز منافع خوروں نے بنارکھاہے گوشت سبزی فروٹ سمیت دیگر اشیإ خوردونوش عام عوام روزہ داروں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں روات بازار میں ہفتہ وار منگل بدھ لگنے والی منڈی میں بھی لوٹ مار کا بازار گرم ہے دکاندار ریٹ لسٹیں آویزاں کرنا توہین سھمجتے ہیں عوام کے پوچھنے پر لڑأٸی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ماہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا
عوامی حلقوں نے چیف کمشنراسلام آباد، ڈپٹی کمشر حمزہ شفقات، اسٹنٹ کمشنر رورل سعد بن اسد سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام صورت حال کاجاٸزہ لےکر فوری نوٹس لیا جاۓ