راولپنڈی (ٹی این ایس) پیرودھائی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب شخص گرفتار کر لیا زیر حراست شخص نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے 03 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ اکتوبر 25 میں درج کیا گیا تھا, صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 8 سو گرام ، جاتلی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 6 سو گرام، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 4 سو 80 گرام اور آر اے بازار پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لیکر 01 کلو 4 سو گرام چرس برآمد کی، شراب اور اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 9 افراد گرفتار ،27 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، رتہ امرال پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے 4 مسروقہ موٹرسائیکل فریم و چھینی گئی رقم 10 ہزار 5 سو برآمد کی ، نیوٹاون پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برامد کیا













