ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور کی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹی فائیو کے مینجمنٹ ڈائریکٹر ،پراجیکٹ ڈائریکٹر،ڈائریکٹر سکیورٹی سے میٹنگ

 
0
7

ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور کی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹی فائیو کے مینجمنٹ ڈائریکٹر ،پراجیکٹ ڈائریکٹر،ڈائریکٹر سکیورٹی سے میٹنگ.-
سابقہ جائنٹ سکیورٹی آڈٹ کی ابزرویشن ایک ایک کر کے ڈسکس کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ جلد از جلد ڈیفیشنسیز پوری کریں۔تاکہ ضلعی انتظامیہ،سپیشل برانچ ،ایس ایس یو اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جائنٹ سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات اور ڈی آئی کی ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹی فائیو کے مینجمنٹ ڈائریکٹر ،پراجیکٹ ڈائریکٹر عمیر منان ،ڈائریکٹر فیصل حیات اور ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈ عدنان سے اپنے آفس میں میٹنگ ۔
میٹنگ کے دوران ٹی فائیو توسیعی منصوبے کی سکیورٹی، فارنرز کے تحفظ، داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی، سی سی ٹی وی کوریج اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ تربیلا ڈیم ملک کا اہم توانائی منصوبہ ہے اور اس کی توسیع (T5) قومی معیشت کے لیے سنگِ میل حیثیت رکھتی ہے، پراجیکٹ پر کام کرنے اور رہائش پزیر فارنرز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔فارنرز کی مومنٹ کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کیے جائیں ۔پراجیکٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی ویریفکیشن فوری طور پر مقامی پولیس اور دیگر اداروں کی ساتھ مل کر کروائی جائے ۔واپڈا سکیورٹی اہلکار بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمیٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔ریڈ زون ایریا میں گشت کو مذید موثر بنایا جائے۔حساس مقامات پر چیکنگ کے نظام کو مذید موثر بنائیں ۔