راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی تھانہ گنج منڈی پولیس نے دو منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمہ اندراج کر لیا جس میں سے ایک لیڈیز ہے
تفصیلات کے مطابق دونوں مجرموں جس میں سے ایک لیڈیز ہیں ان سے بھاری مقداد میں منشیات برامد کی گئی ایس ایچ او تھانہ گنج منڈی طارق گوندل نے کہا کہ میں اپنے علاقے میں ہرگز منشیات فروش لوگوں کو برداشت نہیں کروں گا کیونکہ یہ معاشرے کا ناسور ہے اور موجودہ اور انے والی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں اور یہ ان بچوں کے والدین کے سنگین دشمن ہیں جنہیں یہ منشیات کی طرف لگاتے ہیں اس لیے انہیں کسی قسم کی رعایت نہیں بخشی جائے گی اور اس کے علاوہ بھی بھی اگر میرے علاقے میں کسی قسم کا جرائم ہوگا تو میں کسی سفید پوش کی بھی سفارش نہیں مانوں گا یہ واضح طور پر پیغام دیا کہ میں کسی غلط بندے کی سفارش نہیں مانوں گا اور کوئی سفید پوش ادمی غلط بندے کی سفارش کر کے اپنے اپ کو شرمندہ نہ کروائے













