27 سالہ نوجوان عدنان قتل کیس میں ملزم ارسلان حیدر کو سزائے موت سنا دی گئی

 
0
209

راولپنڈی 31 مئی 2022 (ٹی این ایس): 27 سالہ نوجوان عدنان قتل کیس میں ملزم ارسلان حیدر کو سزائے موت سنا دی گئی ۔
موضع دھندہ چک بیلی خان تھانہ چونترہ میں درج FIR بجرم 302 میں عدنان قتل کیس میں نامزد ملزم ارسلان حیدر کو محترمہ فرحندہ ارشد صاحبہ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے سزائے موت سنا دی ۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے وکلاء S .A.S لاء ایسوسی ایٹس ,شوکت علی ساجد۔ مبصر بشیر کیانی ۔سرفراز ساجد ایڈووکیٹس ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے معزز عدالت نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔

یاد رھے سال 2019 میں ملزم ارسلان حیدر نے پسند کی شادی کرنے پر بہن کے شوہر کو قتل کر دیا تھا ۔